مادھوری ڈکشٹ کو کس بری عادت پر والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی

مادھوری ڈکشٹ نے نیٹ فلکس کی سیریز ‘دی فیم گیم’ میں ڈیبیو کیا ہے جس میں ان کی کہانی ایک کامیاب اداکارہ کے گرد گھومتی ہے


ویب ڈیسک February 26, 2022
فلم اسٹار بننے کے باوجود لاپرواہی اور غیرسنجیدگی پر ماں نے مادھوری کی سرزنش کی (فوٹو، فائل)

بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین اور سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں ماضی کے دلچسپ راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اپنا کمرہ صاف نہ کرنے پر والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی، فلم اسٹار بننے کے باوجود لاپرواہی اور غیرسنجیدگی پر ماں نے سرزنش کی۔

مادھوری ڈکشٹ نے نیٹ فلکس کی سیریز 'دی فیم گیم' میں ڈیبیو کیا ہے سیریز میں مادھوری کی کہانی ایک کامیاب ادکارہ کے گرد گھومتی ہے جس میں ان کا نام انامیکا آنند ہے۔

اس نیٹ فلکس سیریز میں مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ سنجے کپور، مانو کول، لکشور سارن اور سوہاسینی مولے سمیت دیگر اداکار اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔

اداکارہ مادھوری کا اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ فلم اسٹار بن کر کافی شہرت حاصل کی لیکن میری زندگی میں کوئی منفیت نہیں آئی، شہرت محنت سے حاصل ہوتی ہے جو میں ہر روز کرتی ہوں۔ کیمرہ کا سامنا کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ ڈانسنگ کوئین آخری بار ابھیشیک ورما کی 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ''کلنک'' میں نظر آئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں