یوکرینی فوجی نے ملکی دفاع کے لیے انتہائی قدم اٹھالیا

یوکرینی اہلکار کے اقدام کی وجہ سے روسی افواج لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوئی


ویب ڈیسک February 26, 2022
فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD: ملکی دفاع کی خاطر یوکرینی فوجی نے کریمیا سے یوکرین کو ملانے والے پل کو خود پر بارود لگا کر دھماکے سے اڑا دیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر ٹینکوں سے حملہ کیا گیا تو میرین بٹالین کے انجینئر وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پُل پر تعینات کیا گیا۔

یوکرین فوج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پُل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات وٹالی سکاکون نے انجام دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کو اندازہ تھا کہ اس کی تعیناتی اس کی موت کا سبب بنے گی اور وہ اپنے ملک کے لیے جان قربان کرے گا تاہم اس نے یہ کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائی۔

یوکرینی فوجی کے ملکی دفاع کی خاطر جان قربان کرنے کے باعث روسی افواج کو لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں