ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم فیضان نے 15 پر کال کی تھی کہ میرے ساتھ واردات ہوئی اور دو ڈاکو مجھ سے رقم لے کر فرار ہوگے ہیں


ویب ڈیسک February 26, 2022
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوگیا (فوٹو، ایکسپریس)

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم فیضان نے 15 پر کال کی تھی کہ میرے ساتھ واردات ہوئی اور دو ڈاکو مجھ سے رقم لے کر فرار ہوگے ہیں۔

بعد ازاں پولیس نے تحقیق کی تو کالر فیضان جھوٹا نکلا اس نے بلاوجہ جھوٹی کال کرکے پولیس کو تنگ کیا۔

ملزم فیضان کے خلاف جھوٹی و بوگس کال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہی 15 ہیلپ لائن پر کال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں