2023 تک سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری منزل 2023 میں سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے


ویب ڈیسک February 26, 2022
سندھ حقوق مارچ اوباڑہ چوک پہنچ گیا (فوٹو، فائل)

لاہور: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری منزل 2023 تک سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حقوق مارچ کے اوباڑہ چوک پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کمو شہید کے لوگوں نے جس طرح سندھ حقوق مارچ کا والہانہ استقبال کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت قائم کرنے کے لیے تیار ہو؟ انشااللہ ہماری منزل 2023 میں سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے۔

وزیر خارجہ نے سوال کیا کہ کیا پچھلے پندرہ سالوں میں سندھ کے عوام کو کچھ ملا؟ کچھ بھی نہیں ملا البتہ یہاں سے سندھ کے نمائندوں کی حالت ضرور تبدیل ہوئی ہے، یہ فیصلہ سندھ کے عوام نے کرنا ہے کہ کیا وہ اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حقوق مارچ کا آج پہلا دن ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ سندھ کی سرزمین تبدیلی کے لیے تیار ہو چکی ہے، انشااللہ ہمارا یہ قافلہ 27 اضلاع سے گزرتا ہوا کراچی پہنچے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں