خاتون کا شہریوں کو سانپ دکھا کر لوٹنے کا انوکھا طریقۂ واردات

پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کی تلاش شروع کردی ہے


ویب ڈیسک February 26, 2022
خاتون گھروں پر جاکر پیسے اور کپڑے مانگتی ہے اور نہ دینے پر سانپ چھوڑنے کی دھمکی دیتی ہے (فوٹو ٹائمز آف انڈیا)

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سانپ سے خوفزدہ کر کے شہریوں کو والی لوٹنے والی خاتون کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کی پولیس نے سانپ سے شہریوں کو خوفزدہ کر کے لوٹ مار اور بلیک میل کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ریاست تامل ناڈو کے علاقے تم برم پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف کسی شہری نے شکایت درج نہیں کرائی مگر وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد سرکار کی مدعیت میں اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے بیانات کی روشنی میں ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ خاتون خانہ بدوش ہے اور وہ ڈرا دھما کرلوگوں سے رقم و مال بٹورتی ہے۔

ایک شہری نے پولیس کو بتایا کہ خاتون اُس کے گھر پر کپڑے مانگے آئی، جب اُس نے کپڑے دینے سے انکار کیا تو اُس نے اپنا تعلق ویلوپورم علاقے سے بتایا اور کہا کہ اگر بات نہ مانی تو وہ گھر کے باہر سانپ چھوڑ دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں