ایبٹ آباد آپریشن بھارتی فضائی حدود بھی استعمال ہونیکا انکشاف

سابق امریکی کمانڈوکی کتاب میںشائع نقشے میںنشاندہی پربھارت میںکھلبلی مچ گئی


INP September 12, 2012
سابق امریکی کمانڈوکی کتاب میںشائع نقشے میںنشاندہی پربھارت میںکھلبلی مچ گئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: ایبٹ آباد میںدومئی2011ء کوالقاعدہ کے سربراہ اسامہ بن الادن کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے والے سابق امریکی نیوی سیل مارک اوون کی کتاب ''نو ایزی ڈے ''میں آپریشن کیلیے افغانستان سے پاکستان آنے والے امریکی ہیلی کاپٹروں کے بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کانیاانکشاف ہوا۔

اس انکشاف کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی، کیاامریکا کوفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی،کیابھارت کاایبٹ آبادآپریشن میں کوئی کردارہے، کیاہیلی کاپٹروں کے فضائی حدود میں داخل ہونے کاپتہ ہی نہیں چلا؟، میڈیاطرح طرح کے سوال اٹھانے لگا،حکومت اورفوج نے چپ سادھ لی۔

منگل کوایک رپورٹ کے مطابق مارک اوون کی کتاب کے 14ویں صفحے پردیے گئے نقشے میں اسامہ کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے ٹیم کوجلال آبادسے لانے والے امریکی اسٹیلتھ بلیک ہاکس ہیلی کاپٹروںکاجوروٹ دکھایاگیاہے اس کے تحت امریکی ہیلی کاپٹروںبراہ راست ایبٹ آبادجانے کے بجائے لمباراستہ اختیارکیااوروہ پاکستان کے مشرق میں بھارتی فضائی حدود میں بھی داخل ہوئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔