بلاول کی اشتہاری مہم سابق ارکان اسمبلی سے 50 50 ہزار وزرا سے ایک ایک لاکھ روپے لینے کا فیصلہ

بلاول کے استقبال کے لیے کم از کم ایک کروڑ روپے ہونے چاہیے، اورنگزیب برکی


Asim Shahzad February 20, 2014
بلاول کے استقبال کے لیے کم از کم ایک کروڑ روپے ہونے چاہیے، اورنگزیب برکی فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری کی پنجاب آمد پراشتہاری مہم کیلیے سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے 50،50ہزار اور سابق وزرا سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈز اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیادہ تر ممبران کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی آمد پر پنجاب فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جائے۔

منظور مانیکا نے کہا بلاول بھٹو کی آمد پر پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کی تنظیموں کو ایک ہونا چاہیے، اورنگزیب برکی نے کہا بلاول کے استقبال کے لیے کم از کم ایک کروڑ روپے ہونے چاہیے، جو خواتین مخصوص نشستوں پر آئی ہیں ان سے ڈبل پیسے لیے جائیں،اس موقع پر تجویز کیا گیا کہ سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز سے 50،50 ہزار جبکہ سابق وزرا سے ایک ایک لاکھ روپے لیے جائیں، افنان بٹ نے کہا چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی سمیت جو لوگ عہدوں پر رہے ہیں ان سے بھی پیسے لیں جس پر رانافاروق سعید نے کہا کام سنوارنے کی طرف توجہ کم ہے خراب کرنے کیطرف زیادہ ہے،راجا ریاض نے کہا بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر پنجاب فیسٹول کا انعقاد ضرور کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں