پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہوں آسٹریلوی کپتان

ہم 24 سال بعدپاکستان کے دورے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز


Sports Reporter February 27, 2022

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بہترین ہیں خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔

پاکستان آمد پر ہوٹل میں ورچوئل پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں، پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا، یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد سخت سیکیورٹی میں پاکستان پہنچ گئی

انہوں نے کہا ہ بہت زیادہ سیکیورٹی کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹائے گی، ہمیں معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے، بھارت کے دورے میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے اس لئے ہمیں اسکی عادت ہے۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سامان میں تاش اور پلے اسٹیشن رکھے ہیں تاکہ وقت اچھا گزرے، ہم چوبیس سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں