مارچ کا مہینہ ملکی معاملات میں اہمیت اور فیصلہ کن ہوگا مشاہد حسین سید

ملکی سلامتی کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں،سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ق


Staff Reporter February 20, 2014
ملکی سلامتی کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں،سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ق۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مارچ کا مہینہ ملکی معاملات میں اہمیت اور فیصلہ کن ہوگا۔

بدھ کی شب کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ،طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے،ان سے سوال کیا گیا کہ کیا مذاکرات سوال ہوں گے ؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سب اپنی پرانی تنخواہوں پر کام کررہے ہیں ،قومی سلامتی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت نے قومی سلامتی کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ،حکومت یا کوئی ادارہ تنہا ملکی معاملات چلانے کا متحمل نہیں ہوسکتا،ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہیں، سندھ فیسٹول کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں سندھ فیسٹول کا انعقاد اچھے انداز میں کرایا ہے ہم اس کو سراہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں سے بہتر تعلقات کے خواہ ہیں ،غوث علی شاہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ غوث علی شاہ مظلوم سید ہیں ،ان سے ملاقات کروں گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں