بہتان تراشی کا الزام مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

14 دن میں وضاحت اور معافی نہ مانگنے پر عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائے گی


ویب ڈیسک February 27, 2022
14 دن میں وضاحت اور معافی نہ مانگنے پر عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائے گی، نوٹس

لاہور: ‎وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے خلاف جاری پروپیگنڈا اور بہتان تراشی کے الزام پر ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

‎وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ ‎حال ہی میں مراد سعید کی وزارت کو پہلا نمبر ملا 88 دیئے گئے اہداف کو سو فیصد حاصل کر کے وزارت مواصلات پہلے نمبر پر آیا، گزشتہ دنوں آپکے مسودہ کا حوالہ دے کر وزارت مواصلات کی کاکردگی کو متنازعہ بنایا گیا جس سے درخواست کنندہ کی ہتک کے علاوہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی۔

نوٹس کے مطابق مراد سعید کی تمام کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپکی تحریر کا حوالہ دے کر بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، آپکے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی اور بعد میں شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دیکر مراد سعید پر تہمت لگائی گئی، آپ 14 دن کے اندر اپنی تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگے ورنہ قانونی کاروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔

نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں تقریروں اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی اٹیچ کیے گئے ہیں اسکی وضاحت بھی مانگی گئی ہے، ‎ان تمام بہتانوں میں آپکی تحریر کا نہ صرف حوالہ ہے بلکہ آپ اسکو ریٹویٹ بھی کرتی رہی ہیں، 14 دن میں وضاحت اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |