پشاور گھر میں جنریٹر کے دھماکے میں 2 عورتوں سمیت 4 افراد زخمی

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا


ویب ڈیسک February 27, 2022
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور: کوہاٹی کوچہ رسالدار میں گھر میں جنریٹر کے دھماکے میں 2 عورتوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے کوہاٹی کوچہ میں گھر میں جنریٹر کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریسکیو کے مطابق جنریٹر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 عورتیں اور 2 مرد شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں