بھارت میں حجاب پہننے پر ایک اور کالج سے مسلم طالبات کو باہر نکال دیا گیا

کالج انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے، طالبات


ویب ڈیسک February 27, 2022
مسلم طالبات پولیس افسر کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی ہیں، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے پر باہر نکال دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلم طالبات کی مشکلات میں کمی نہیں آئی۔ حجاب پہننے کو جرم بنا کر اُن پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کردیئے گئے۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ ریاست کرناٹک کے علاقے اوڈوپی کے ایم جی ایم کالج میں پیش آیا جہاں پرنسپل نے حجاب پہنی مسلمان طالبات کو کالج سے باہر نکال دیا۔

کالج پرنسپل کے اس رویے پر طالبات نے شدید احتجاج کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

طالبات نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ کل سے شروع ہونے والے امتحان میں ہمیں شریک ہونے سے روکا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے تک تمام کالجوں کی انتظامیہ کو حجاب میں آنے والی طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں