3 قومی صوبائی کے 7 ارکان نے انکم ٹیکس جمع نہیں کرایا

میاں طارق، عمر نذیر، اظہر ناہرا، چوہدری اشرف ،غلام فرید، اشرف وڑائچ اور اکمل چٹھہ شامل

میاں طارق، عمر نذیر، اظہر ناہرا، چوہدری اشرف ،غلام فرید، اشرف وڑائچ اور اکمل چٹھہ شامل. فوٹو : فائل

گوجرانوالہ کے سات ارکان قومی اسمبلی میں سے 3 ارکان نے ٹیکس کی مد میں ایک روپیہ بھی جمع نہ کروایا، 7 ارکان صوبائی اسمبلی بھی غریب نکلے۔


ایف بی آر پارلیمنٹرین ٹیکس ڈائریکٹری کی طرف سے 15 فروری کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گوجرانوالہ ضلع کے ارکان قومی اسمبلی میںوفاقی وزیر عثمان ابراہیم نے 38ہزار 717روپے انکم ٹیکس جمع کروایاجبکہ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے 21ہزار 111روپے،چوہدری محمود بشیر ورک نے 10 ہزار 371روپے،جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ نے 10 ہزار 645 روپے انکم ٹیکس جمع کروایا جبکہ تین ارکان قومی اسمبلی میاں طارق محمود، رانا عمر نذیر خان اور اظہر قیوم ناہرا نے ایک روپیہ بھی انکم ٹیکس نہیں دیا، مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی شازیہ اشفاق مٹو نے 15ہزار 13روپے انکم ٹیکس دیا۔

دوسری طرف چودہ ارکان صوبائی اسمبلی میں سے عمران خالد بٹ نے 1لاکھ 41 ہزار 226روپے، محمد نواز چوہان 12 سو روپے، عبدالرئووف مغل 1لاکھ 62ہزار 434روپے، قیصر اقبال10ہزار 741 روپے، چوہدری شمشاد احمد خان2لاکھ 33 ہزار 632روپے، ریاض بی بی 6ہزار 280روپے، شوکت منظور چیمہ نے1لاکھ 30ہزار 213روپے انکم ٹیکس جمع کروایا، جبکہ سات ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف انصاری، پیر غلام فرید، محمد توفیق بٹ، چوہدری محمد اشرف وڑائچ، چوہدری محمد اقبال، چوہدری رفاقت حسین اور اکمل سیف چٹھہ نے انکم ٹیکس کی مد میں ایک روپیہ بھی جمع نہیں کروایا۔ایکسپریس کو توفیق بٹ ایم پی اے نے بتایا کہ انکم ٹیکس جمع کروایا ہے لیکن اس کے بارے میں وکیل کو علم ہوگا۔
Load Next Story