امریکا ریاست کنیٹی کٹ میں پھر شدید برف باری کئی حادثات
ریاست کے تمام اسکول پھر بند کردیے گئے، برف پگھلانے والے نمک کا اسٹاک ختم ہوگیا
امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں شدید برف باری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے، پھسلن کے باعث ہائی وے پر ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں۔
برف باری کے نئے سلسلے کے بعد ریاست کے تمام اسکولوں کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی اور پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری کے باعث پھسلن سے ہائی وے پر ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ برف پگھلانے کے لیے استعمال ہونے والے نمک کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے اور نئی شپمنٹ کے آنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔