فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
ان کے متبادل کے طور پر فاسٹ بالر نسیم شاہ کا نام زیرغور، حتمی فیصلہ جلد ہوگا
ISLAMABAD:
فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ان کی جگہ بالر نسیم شاہ کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ان فارم آل راؤنڈر فہیم اشرف کے فٹنس مسائل برقرار ہیں، گروئن انجری کے سبب وہ پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے اور اگلے میچز میں ان کی شرکت کا زیادہ امکان نہیں، ان سے قبل محمد نواز بھی انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فہیم اشرف سیریز کے ابتدائی میچز میں دستیاب نہیں ہوسکیں گے، اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ وہ شاید پوری ٹیسٹ سیریز ہی باہر بیٹھ کر دیکھیں۔
فہیم اشرف پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ سے قبل ان فٹ ہوئے تھے، لاہور کے خلاف اہم میچ میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔ فہیم نے ڈاکٹر کے مشورے سے دوسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی کے خلاف میچ میں حصہ لیا تھا اور دوسرے پلے آف میچ کے دوران فہیم اشرف دوبارہ گروئن انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
آل راؤنڈر تاحال اپنے گھر میں موجود ہیں اور ان کے متبادل کے حوالے سے فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ ان کے متبادل کے طور پر فاسٹ بالر نسیم شاہ کا نام زیرغور ہے کیوں کہ نسیم شاہ پہلے سے ہی اسکواڈ کے ساتھ ریزور کھلاڑی کے طور پر موجود ہیں تاہم سلیکشن کمیٹی متبادل کھلاڑی کا حتمی فیصلہ کل دوپہر تک کرے گی۔