احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن دوبارہ شروع
جن گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار سے کم ہے وہ اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں
احساس کی 8171 ایس ایم ایس سروس گھرانوں کی راشن رعایت رجسٹریشن کے لیے آج سے دوبارہ کھل گئی، جن گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار سے کم ہے وہ اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
اس حوالے سے احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ سروس بحال کرنے کا فیصلہ احساس راشن رعایت میں عوام کی بھرپور دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا ہے، گھرانے کا کوئی ایک فرد اپنا شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے 8171 پر بھیجے جو اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رجسٹریشن پروگرام سے دو کروڑ مستحق گھرانے مستفید ہوں گے، نیشنل بینک کے ساتھ احساس راشن رعایت پر عمل درآمد کی تیاریاں مکمل ہیں جس کا اجرا جلد ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں کل 1 کروڑ 95 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر 93 لاکھ گھرانوں نے درخواستیں جمع کروائیں، پروگرام کے تحت گھرانوں کی اہلیت کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے، اہل گھرانوں کو اہلیت کے پیغامات مرحلہ وار بھجوائے جا رہے ہیں، کریانہ دکان داروں کی احساس راشن رجسٹریشن بھی بذریعہ پورٹل جاری ہے۔