افغانستان میں آپریشن کلین اپ 6 داعش کارندوں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کابل میں ہونے والے آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، ترجمان افغان طالبان


ویب ڈیسک February 27, 2022
آپریشن کلین اپ کے دوران 63 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ذبیح اللہ مجاہد (فوٹو: فائل )

امارات اسلامیہ (افغان طالبان) کی پولیس نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دوران 9 اغوا کاروں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن کلین اپ کے دوران 6 کالعدم تنظیم داعش کے کارندوں اور 9 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث 53 افراد کو گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد سمیت دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابل میں ہونے والے آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں