عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں روسی وفد نے یوکرین حملے پر معافی مانگ لی

مجھے ان تمام روسیوں کی جانب سے معافی مانگنے دیں جو اس تنازع کو روک نہ سکے، اولیگ انیسیموف


ویب ڈیسک February 27, 2022
اسٹیٹ ہائڈرولوجی انسٹی ٹیوٹ میں شعبہ ماحولیات کے سربراہ، اولیگ انسیموف، [فائل-فوٹو]

اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں روسی وفد کے سربراہ نے اپنے ملک کے یوکرین پر حملے پر معافی مانگ لی ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روسی وفد کے سربراہ اولیگ انسیموف نے ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں روسی عہدیدار کی حیرت انگیز مداخلت ان کے یوکرینی ہم منصب سویتلانا کراکوسکا کے ایک براہِ راست بیان کے بعد ہوئی، جس میں وہ اپنے ملک کی حالت زار کے بارے میں بتا رہے تھے۔

اولیگ نے کہا کہ مجھے ان تمام روسیوں کی جانب سے معافی مانگنے دیں جو اس تنازع کو روک نہ سکے۔ جو لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، وہ یوکرین پر حملے کا کوئی جواز تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیچنیا نے روس کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 12000 افواج کو یوکرین میں تعینات بھی کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب چین نے روس یوکرین تنازع کا ذمہ دار امریکا اور نیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کو ٹھہرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔