پوٹن کا روسی نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کا حکم ایٹمی جنگ کا خدشہ
خدشہ ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے، عالمی میڈیا رپورٹس
روسی صدر ولادمیر پوٹن نے ملک کی جوہری فورسز کو مغربی جارحانہ بیانات کے پیشِ نظر تیار رہنے کے حکم دے دیا ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق پوٹن کی جانب سے روسی نیوکلیئر فورسز کو دی گئی یہ ہدایت روس کے جوہری ہتھیاروں کی لانچنگ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی مذکورہ بالا ہدایت سے خدشہ ہے کہ روس اور یوکرین کا تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: روسی نیوکلیئر فورسز کو الرٹ کرنے پر امریکا، نیٹو کا ردعمل سامنے آگیا
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کسی پیشگی شرائط کے بغیر روس کیساتھ مذاکرات پر آمادہ
اعلیٰ روسی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران پوٹن نے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ جنرل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ جوہری فورسز کا جنگی ذمہ داریوں کے مخصوص نظام میں اندراج کریں۔
اسے بھی پڑھیں: روسی فوجیں یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل
پوٹن نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ مغربی ممالک نہ صرف اقتصادی میدان میں ہمارے ملک کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات کر رہے ہیں بلکہ نیٹو کے سرکردہ اراکین کے اعلیٰ حکام نے ہمارے ملک کے بارے میں جارحانہ بیانات دیے ہیں۔