جم میں 180 کلو گرام وزن اٹھانے کے دوران خاتون ہلاک

آنکھوں کے سامنے ہوئی ماں کی غیر متوقع موت پر بیٹی گہرے صدمے ہے جسے حکام کی جانب سے نفسیاتی معالجہ فراہم کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک February 27, 2022
خاتون وزن اٹھاتے ہوئے، پاس بیٹی بھی موجود ہے، [فائل-فوٹو]

LAHORE/KARACHI: میکسیکو کے ایک جِم میں انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ماں اپنی بیٹی کے سامنے ہی 180 کلوگرام وزن اٹھانے کی کوشش میں ہلاک ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت میکسیکو سٹی کے علاقے پیرل ویلو میں جم فٹنیس اسپورٹ سینٹر میں پیش آیا جہاں جِم کی ایک 35 سے 40 سالہ ممبر خاتون نے 400 پاؤنڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی تاہم سکت نہ ہونے پر وزن اُن کی گردن پر آگرا جس سے اُن گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

خاتون کے ساتھ اُن کی بیٹی بھی کھڑی تھیں جبکہ جم ٹرینر بھی خاتون کے پاس موجود تھا۔ وزن گرنے پر پاس کھڑے ٹرینر اور جم میں موجود باقی لوگ خاتون کی طرف دوڑے اور وزن ہٹایا جس پر خاتون بینچ سے زمین پر بےجان جسم کے ساتھ آ گریں۔

رپورٹس کے مطابق آنکھوں کے سامنے ہوئی ماں کی اس غیر متوقع موت پر بیٹی گہرے صدمے میں ہے جسے حکام کی جانب سے نفسیاتی معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں