پاکستان کے 100 ’فیوچر اسٹارز‘ کو ایک سال کا کنٹریکٹ مل گیا
جونیئر ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت 13 سے 19 سال کے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے
پی سی بی نے پاکستان کے 100 'فیوچر اسٹارز' کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا۔
جونیئر ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت 13 سے 19 سال کے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ کے یہ 100 روشن ستارے مستقبل میں دنیا کے افق پر چمکنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، ان تمام کھلاڑیوں کوخصوصی طور پر لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز کے مابین ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم لاہور بھی مدعو کیا گیا۔
پی سی بی ان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے علاوہ انھیں تعلیمی اسکالرشپ بھی دے گا۔ تمام کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ بھی دیا جائیگا۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ان 100 میں سے 45 کھلاڑیوں کا تعلق انڈر 19، 25 کا انڈر 16 اور 15 کا انڈر 13 سے ہے، 10 کھلاڑی ایسے ہیں جنھیں اسپیشل ٹیلنٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔ بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور پزیرائی کیلیے بھی 5خصوصی کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔