پاکستانی ٹیسٹ اسٹارز نے بھی لہو گرمانا شروع کردیا
پنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس، تماشائیوں کیلیے رنگارنگ نشستیں نصب
لاہور:
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرز نے لہوگرمانا شروع کردیا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، کوچز آنے والے مقابلوں کیلیے کھلاڑیوں کو تیار کرنے لگے، انکلوژرز میں تماشائیوں کیلیے رنگارنگ سیٹیں بھی لگادی گئیں۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور پہلا پریکٹس سیشن کیا۔ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو مختلف مشقیں کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے چند کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کیا، 3 روز روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد کپتان بابر اعظم کے ہمراہ امام الحق فواد عالم، ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل اور سرفراز احمد نے 3 گھنٹوں پر مشتمل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی پریکٹس سیشن کے دوسرے روز شرکت کریں گے۔
ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور ٹریننگ کروائی اور پچ کا معائنہ بھی کرتے دکھائی دیے۔ دوسری جانب شائقین کرکٹ کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے انکلوژرز میں رنگارنگ سیٹیں لگا دی گئیں۔ پریکٹس سیشن کے بعد سخت سیکیورٹی کے تحت قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو اسٹیڈیم سے نجی ہوٹل منتقل کیاگیا۔ پیر کو صبح 11:30 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا دوسرا پریکٹس سیشن شیڈول ہے۔