اے این ایف کی ملتان ڈی جی خان روڈ پر کارروائی ٹرک سے 630 کلو منشیات برآمد

اے این ایف نے پنجاب پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔


Numainda Express February 28, 2022
اے این ایف نے پنجاب پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔

SAN FRANCISCO: اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف ملتان نے ملتان ڈی جی خان روڈ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع موصول ہونے پر اے این ایف نے غازی گھاٹ چنگی کے قریب پنجاب پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔

ٹرک کے فیول ٹینک اور فرش میں بنے خُفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی 630 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی، جس میں 571 کلوگرام چرس، 55 کلوگرام افیون اور 4 کلوگرام سے زائد میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل تھی۔

اے این ایف نے پشین کے رہائشی فیض اللّٰہ اور عبداللّٰہ نامی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکےملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے مقدمہ درج کر لیا جن سے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے اور انکشافات کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں