امیتابھ بچن کا اپنی صحت سے متعلق ٹویٹ مداح پریشان

امیتابھ بچن نے صحت کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب نہیں دیا


ویب ڈیسک February 28, 2022
امیتابھ بچن نے اپنی صحت سے متعلق غیرواضح ٹویٹ کیا تھا:فوٹو:فائل

بالی وڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کے اپنی صحت سے متعلق غیرواضح ٹویٹ نے ان کے مداحوں کوپریشان کردیا۔

سوشل میڈیا پرسرگرم رہنے والے بالی وڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن نے ٹویٹ میں اپنی صحت کے بارے میں واضح طورپرتو کچھ نہیں بتایا بس اتنا کہا کہ کہ دل دھڑک رہا ہے۔پریشانی بھی ہے اورامید بھی۔

امیتابھ بچن کے ٹویٹ کے بعد مداحوں نے امیتابھ بچن کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دعائیں کیں۔

امیتابھ بچن کے کچھ مداحوں نے ان سے سوال بھی کیا کہ کیا آپ کی طبیعت خراب ہے لیکن امیتابھ نے ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا تاہم کچھ دیربعد اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنی لائنز یاد کرنے کے سلسلے میں دباؤ کا شکارتھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں