فضل الرحمان اور شہباز شریف کا حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق

دونوں رہنماؤں کا عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی معاملات پر بھی رائے لینے کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں کا عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی معاملات پر بھی رائے لینے کا فیصلہ

کراچی:
مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی معاملات پر رائے لینے پر اتفاق کیا۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد اور موجود سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر مشاورت کی جبکہ عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی معاملات پر بھی رائے لینے پر اتفاق ہوا۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔
Load Next Story