پنجاب میں 85 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ

پہلے ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک گیس ملے گی، دوسرے ہفتے صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی


February 28, 2022
پہلے ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک گیس ملے گی، دوسرے ہفتے صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی (فوٹو : فائل)

پنجاب حکومت نے 85 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، گیس اسٹیشنز مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں تقریباً تین ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ پہلے ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک گیس ملے گی جب کہ دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق اس فیصلے سے مڈل کلاس عوام کو فائدہ ہوگا، لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہو جائے گا، امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہو گی، آلودگی بھی کم ہو جائے گی۔

غیاث پراچہ نے بتایا کہ گیس کی بندش سے 450 ارب روپے کی صنعت متاثر ہوتی ہے جس کا مستقل حل نکالا جائے، ایل این جی نہ منگوانے سے گیس سیکٹر تباہ ہو رہاہے، گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے، غیر یقینی صورتحال ختم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں