ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

شہباز شریف نے غیر ضروری تقریر کرکے عدالتی وقت ضائع کیا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک February 28, 2022
(فوٹو فائل)

ISLAMABAD: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف سمیت 5 ملزمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے غیر ضروری تقریر کرکے عدالت کا وقت ضائع کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہباز شریف سمیت 5 ملزمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی جس میں شہباز شریف، کاشف مجید، اظہر عباس، محمد اسلم اور محمد عثمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ سماعت پر 45 منٹ عدالت میں غیر ضروری تقریر کی، شہباز شریف نے کیس کے حقائق کے برعکس گفتگو کی جس سے عدالتی کارروائی متاثر ہوئی، ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی کا آغاز ہوا تو ملزمان کی جانب سے فضول سی درخواست دے دی گئی۔

ایف آئی اے نے موقف اپنایا ہے کہ ملزمان کی جانب سے جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں خلل ڈالا گیا حالاں کہ گواہوں اور بینک حکام کے بیانات کی کاپیاں ملزموں کو فراہم کی جاچکی ہیں، شہباز شریف اور دیگر جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |