اے ٹی ایم اسکیمنگ کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

ملزمان کے قبضے سے ایک گاڑی، 3 موبائل فونز، اے ٹی ایم ٹریکنگ ڈیوائسز برآمد


Numainda Express February 28, 2022
ملزمان کے قبضے سے ایک گاڑی، 3 موبائل فونز، اے ٹی ایم ٹریکنگ ڈیوائسز برآمد

پولیس نے بینک اے ٹی ایم مشین اسکیمنگ کرکے شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کرنے والا انتہائی متحرک تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

گینگ کے تمام افراد جدید ٹیکنالوجی میں تعلیم یافتہ ہیں، ملزمان سے ٹریکنگ ڈیوائسز، بیٹریاں، سادہ اے ٹی ایم کارڈز سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین اسکیمنگ میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کیا ہے، ملزمان عمران، فرحان اور خالد جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے ہیں، ملزمان بینک کے باہر نصب اے ٹی ایم مشین اسکیمنگ ڈیوائس سے شہریوں کے پیسے لوٹتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے ایک گاڑی، 3 موبائل فونز، اے ٹی ایم ٹریکنگ ڈیوائسز، بیٹریاں ، اے ٹی ایم سادہ کارڈ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سائبر کرائم میں ریکارڈ یافتہ نکلے ہیں، مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔