پشاور میں جنازہ لے جاتے ہوئے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، دونوں طرف کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے، پولیس
پشاور میں ایک جنازہ لے جاتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں ایک فریق اپنے عزیز کا جنازہ لے کر جارہا تھا کہ دوسرے فریق نے حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق دونوں گروہوں میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کی جانب سے دونوں گروہوں کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔