پہلے بیٹی اور پھر والد کی موت کے باوجود کرکٹر نے میدان نہ چھوڑا

ٹوئٹر پر بھارتی کرکٹر کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات


ویب ڈیسک February 28, 2022
وشنو سولنکی کرکٹر (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارتی بلےباز کی نومولود بیٹی کے جنم اور 24 گھنٹے میں وفات کے بعد والد کی موت کی خبر نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔

گزشتہ دنوں بھارت کی مقامی لیگ رانجی ٹرافی کے ایک میچ کے دوران وشنو سولنکی نامی بلے باز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کی تاہم انہوں نے جشن نہیں منایا۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ میچ سے چند روز قبل ان کی نومولود بیٹی کی موت ہوئی تھی، جس کی آخری رسوم ادا کرنے کے بعد وہ میدان میں واپس آئے اور سنچری بنائی۔

کرکٹر کو میچ کے آخری روز والد کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تو انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کو جاری رکھا اور اسٹیڈیم میں ہی موجود رہے۔ انہیں یہ خبر ٹیم منیجر نے دی، جنہوں نے سولنکی کو ڈریسنگ روم میں بلایا، پھر والد کی وفات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق وشنو نے ویڈیو کال پر ڈریسنگ روم کے ایک کونے میں بیٹھ کر والد کی آخری رسوم کو ادا کیں، تاہم میچ کے بعد اہلخانہ سے رابطہ کیا۔

یاد رہے کہ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک وشنو سولنکی 131 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہا جب کہ جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم 400 رنز کے قریب پہنچ گئی۔ وشنو سولنکی نے 161 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں