پی ایس ایل کی کامیابی پر شاہد آفریدی کا غیرملکی کرکٹرز کا شکریہ

2017 کے بعد لاہور نے فائنل کی میزبانی کی


ویب ڈیسک February 28, 2022
فوٹو: پی ایس ایل

HYDRABAD: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کو یادگار اور کامیاب بنانے پر شائقین کرکٹ سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن تمام غیر ملکی کرکٹرز جنھوں نے ایونٹ میں حصہ لیا اور ٹورنامنٹ کو یادگار بنایا انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رواں سیزن میں کورونا کی عالمی لہر کے باوجود پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ موخر یا تعطل کا شکار نہیں ہوا جبکہ گزشتہ دو ایڈیشنز میں کوویڈ کی صورتحال کے باعث ٹورنامنٹ کو یو اے ای منتقل کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ 2017 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب قذافی اسٹیڈیم نے فائنل کی میزبانی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں