پی ایس ایل کی کامیابی پر شاہد آفریدی کا غیرملکی کرکٹرز کا شکریہ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کو یادگار اور کامیاب بنانے پر شائقین کرکٹ سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن تمام غیر ملکی کرکٹرز جنھوں نے ایونٹ میں حصہ لیا اور ٹورنامنٹ کو یادگار بنایا انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
رواں سیزن میں کورونا کی عالمی لہر کے باوجود پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ موخر یا تعطل کا شکار نہیں ہوا جبکہ گزشتہ دو ایڈیشنز میں کوویڈ کی صورتحال کے باعث ٹورنامنٹ کو یو اے ای منتقل کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ 2017 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب قذافی اسٹیڈیم نے فائنل کی میزبانی کی۔
I want to thank all foreign players who participated in the PSL! It was a wonderful show and one of the most memorable events ever staged in the country. A special thanks to all law enforcing agencies, Army, police and the die-hard cricket fans in Karachi and Lahore🇵🇰