ہماری جنگ نظریاتی ہے طاقت کے ذریعے کمزور نہیں کیا جا سکتا سربراہ تحریک طالبان مہمند

کسی بھی طاقت سے نہیں ڈرتے، ہر عمل کا درعمل ضرور ہوتا ہے، عمر خالد خراسانی


ویب ڈیسک February 20, 2014
شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری وزیراعظم نواز شریف کی اجازت سے کی گئی، رائٹرز۔ ۔فوٹو:فائل

WASHINGTON: کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے امیرعمر خالد خراسانی کا کہنا ہے کہ ہماری جنگ نظریاتی ہے طاقت کے ذریعے ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے جواب میں عمر خالد خراسانی کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جنگ نظریاتی ہے اور طاقت کے استعمال سے ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طاقت سے نہیں ڈرتے، ہر عمل کا درعمل ضرور ہوتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری وزیراعظم نواز شریف کی اجازت سے کی۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے غیر ملکیوں سمیت 38 شر پسندوں کو ہلاک اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود تباہ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں