آسٹریلوی کرکٹرز کو بھارت سے دھمکی ملنے پر پی سی بی کا ردعمل آگیا

کسی پلئیر کو کوئی خطرہ نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ


Sports Desk February 28, 2022
فوٹو: ٹوئٹر

BRUSSELS: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی کرکٹرز کے خاندان کو بھارت کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے حوالے سے اپنا بیان جاری کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز میسجز اور پوسٹ سے مکمل باخبر ہیں، ہماری سیکورٹی ایجنسیز دونوں بورڈز سے رابطے میں ہیں اور واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سرگرمیوں کے لیے جامع سیکورٹی پلانز ترتیب دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اس سے قبل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارتی حکومت آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے۔

گزشتہ دنوں 26 فروری 2022ء کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرانے کی بھارتی سازش بے نقاب


بظاہر دھمکی آمیز پیغامات بھجوانے کے لیے انسٹا گرام پر فیک اکاؤنٹ jyot.isharma391 کا استعمال کیا گیا لیکن تفصیلی تحقیقات کے دوران اس دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں۔

مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمٹیڈ میں بطور انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کا ای میل ایڈریس [email protected] جبکہ موبائل فون 00917060185885 نمبر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد وہ پہلے میچ سے قبل دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں