وزیر اعظم بتائیں کہ فوجی آپریشن کا فیصلہ ہوا ہے تو کس نے کیا منور حسن
مذاکرات کا کوئی نعم البدل نہیں اس کا اندازہ ملک کے ریاستی اداروں سے زیادہ کسی کو نہیں، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کہتے ہیں کہ اگر وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ ہوا ہے تو اس کا اعلان وزیر اعظم خود کریں اور یہ بھی بتائیں یہ فیصلہ کس نے کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا کوئی نعم البدل نہیں اس کا اندازہ ملک کے ریاستی اداروں سے زیادہ کسی کو نہیں اور اگر مذاکرات ناکام بھی ہوجائیں تو بھی فوجی طاقت کا استعمال کسی صورت نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں کارروائیاں بند کی جائیں، فضائیہ کی بمباری کو ٹارگٹ کلنگ نہیں کہا جاسکتا اور بمباری سے ٹارگٹ کلنگ ہوتی بھی نہیں اس سے تو صرف افراتفری پھیلتی جب کہ کسی کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ اس میں کون مارا جارہا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کو مذاکرات کے بائیکاٹ کا اختیار نہیں تھا مسئلے کا حل یہ ہے کہ وزیراعظم کی صدارت میں دونوں کمیٹیاں بیٹھیں اور چاہیں تو فوج کو بھی بلالیں جہاں وہ لوگ کسی فیصلے پر پہنچیں۔ اگر وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ ہوا ہے تو اس کا اعلان وزیر اعظم خود کریں اور یہ بھی بتائیں یہ فیصلہ کن قوتوں نے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسری قوت حالات خراب کررہی ہے، بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کررہا ہے، ہمیں بھارت کو بتانا چاہیے کہ ہم چوکنے ہیں۔