وزیراعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین کی صحت سے متعلق دریافت کیا، ذرائع


ویب ڈیسک February 28, 2022
(فوٹو فائل)

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پرانے اور دیرینہ ساتھی جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو وزیراعظم عمران خان کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق عمران خان کا جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں عمران خان نے جہانگیر ترین کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما 26 جنوری کو علالت کے باعث علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے، جس کی تصدیق اُن کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے کی تھی۔ عون چوہدری نے بتایا تھا کہ جہانگیر ترین ایک ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اور کچھ روز قبل طبعیت بہتر ہونے پر وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوئے تھے، تاہم اب وہ علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

لندن روانگی سے قبل جہانگیر ترین نے اپنے ساتھیوں کو متحدہ اور رابطے میں رہنے کا خاص پیغام بھی دیا تھا۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین طبیعت ناساز ہونے پر لندن روانہ

یاد رہے کہ چینی اسکینڈل تحقیقات کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں تھیں، جس کے بعد قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اراکین جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کیلیے جہانگیر ترین بھی منظرعام پر، خفیہ ملاقاتوں کی بازگشت جاری

گزشتہ دنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ جہانگیر ترین کا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ اور ملاقات ہوئی تاہم جہانگیر ترین کے ترجمان نے ملاقاتوں اور رابطے کی تردید کردی تھی۔ بعد ازاں حکومتی وزرا نے بھی واضح کیا تھا کہ جب ماضی کی حریف جماعتیں مل سکتیں ہیں تو وزیراعظم بھی جہانگیر ترین سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں