پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے سے 10 روپے تک کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 149.86 روپے تک پہنچ گئی (فوٹو: فائل)

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کا اطلاق یکم مارچ کی رات سے 15 مارچ 2022 تک ہوگا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دس روپے فی لیٹر کم، مٹی کا تیل ایک روپے لائٹ ڈیزل آئل پانچ روپے 66 پیسے فی لیٹر کم ہوگیا۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر149.86 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 154.15روپے فی لیٹرسے کم ہوکر 144.15 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 123 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 126 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 125 روپے 56 پیسے تک پہنچ گئی۔
Load Next Story