بجلی کے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی قیمت حکومت ادا کرے گی وزیر توانائی

پیٹرول کی قیمت کو لمبے عرصے تک کم رکھنے کے لئے حکومت سبسڈی دے گی، حماد اظہر


ویب ڈیسک March 01, 2022
حماد اظہر فائل فوٹو

WASHINGTON: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمت میں چار سے پانچ روپے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر کمی مختصر مدت کیلئے لیوی کم کر کے کی جائے گی جبکہ قیمت کو لمبے عرصے تک کم رکھنے کے لئے حکومت سبسڈی دے گی۔

اس سے قبل وزارت توانائی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ نیا ہوتا ہے، جو ایندھن کی قیمت کے تناسب سے تبدیل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ بجلی کی قیمت میں مستقل تبدیلی نہیں ہ۔

وزارتِ توانائی نے کہا تھا کہ محض قیمت میں ردوبدل ہے نہ کہ مستقل اضافہ ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں