لاہور میں شاہد آفریدی پریکٹس میچ کے دوران منہ پر گیند لگنے سے زخمی

جنید خان کی گیند پر شاہد آفریدی نے سوئپ کرنے کی کوشش کی تاہم گیند سیدھی ان کے منہ پر جا لگی


ویب ڈیسک February 20, 2014
گراؤنڈ میں موجود دیگر کھلاڑی اورٹیم فزیو فوری طورپر شاہد آفریدی کے پاس آگئے اورانہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پریکٹس میچ کے دوران گیند منہ پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے ہونے والے پریکٹس میچ میں جنید خان کی گیند پر شاہد آفریدی نے سوئپ کرنے کی کوشش کی تاہم گیند سیدھی ان کے منہ پر جا لگی لیکن ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے شاہد آفریدی کو خوش قسمتی سے معمولی زخم آئے، گراؤنڈ میں موجود دیگر کھلاڑی اورٹیم فزیو فوری طورپر شاہد آفریدی کے پاس آگئے اورانہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کی تیاری کے سلسلے میں تربیتی کیمپ میں گزشتہ 3 روز سے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے اور پریکٹس میچ بھی ایشیا کپ کی تیاری کی ایک کڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں