صحافی اطہر متین کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوا ، ایس ایس پی قمبر


ویب ڈیسک March 01, 2022
ملزم کا دوسرا ساتھی چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا ، ایس ایس پی، فوٹوفائل

کراچی: نجی ٹی وی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی قمبر کے مطابق قمبراورکراچی پولیس کی شہداد کورٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایس ایس پی مشیر احمد بروھی کا کہنا ہے کہ قمبر پولیس اور کراچی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم قمبر شہداد کورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوا۔ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے نجی ٹی وی کے صحافی جاں بحق

ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم انور حسنی نے اطہر متین پر فائر کئے تھے، ملزم کا دوسرا ساتھی چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب 18 فروری کوگاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی اطہر متین کا قاتل خضدار سے گرفتار

سندھ پولیس نے 26 فروری کو اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھاملزم کو منگھوپیر کے علاقے بلوچستان بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

اس سے قبل سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سندھ پولیس نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کوگرفتارکرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں