یوکرین پرحملہ صدرپیوٹن سے جوڈوفیڈریشن کی صدارت چھن گئی

صدرپیوٹن کو2008 میں انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی صدارت دی گئی تھی

صدر پیوٹن جوڈو اورآئس ہاکی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں:فوٹو:فائل

KOHAT:
انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے اعزازی صدارت واپس لے لی۔

انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پرحملے کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے فیڈریشن کی اعزازی صدارت واپس لے لی گئی ہے اورانہیں اعزازی سفیرکے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔


صدرپیوٹن مستند جوڈوکا ہیں اورانہیں 2014 میں آٹھواں ڈین دیا گیا تھا جوجوڈو کے بڑے لیول میں سے ایک ہے۔صدرپیوٹن کوانٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے 2008 میں اعزازی صدارت اورسفیرکے عہدے سے نوازا تھا۔صدرپیوٹن جوڈو اورآئس ہاکی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان 5 روز سے جنگ جاری ہے اور روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
Load Next Story