سبی میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونے میں ناکامی پرحملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

خودکش حملہ آور کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاری ہے۔


ویب ڈیسک February 20, 2014
دھماکے کے وقت گراؤنڈ میں میلے کی تیاریاں جاری تھیں۔ فوٹو؛فائل

سبی میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونے میں ناکامی پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں خودکش بمبار نمائش چورنگی کےقریب میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم ناکامی کی صورت میں اس نے اپنے آپ کو گراؤنڈ کے باہر ہی دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حملہ آور کے تمام اعضا جسم سے الگ ہوگئے، حملہ آور کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاری ہے، دھماکے کے وقت گراؤنڈ میں میلے کی تیاریاں جاری تھیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ میلے کی تیاریوں کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم یہ امکان ہے کہ حملہ آور چرواہے کے روپ میں جنگل کے ذریعے میلہ گراؤنڈ تک پہنچا اور گراؤنڈ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کے باعث خود کو باہر ہی اڑا لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں