کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو2ماہ میں چوری اورچھینا جھپٹی کی13ہزارسے زائد وارداتیں

جنوری میں 2499 موبائل فون اور16 گاڑیاں چھین لی گئیں


ویب ڈیسک March 01, 2022
فروری میں چوری اورچھینا جھپٹی کی 6ہزار378 وارداتیں ہوئیں :فوٹو:فائل

کراچی میں رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چوری اورچھینا جھپٹی کی 13ہزارسے زائد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔

سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی نے کراچی میں جنوری اورفروری میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 2ماہ میں چوری اور چھینا جھپٹی کی13404 وارداتوں میں کراچی کے شہریوں سے لاکھوں روپوں کی قیمتی اشیا چھین لی گئیں۔

کراچی میں جنوری کے مہینے میں چوری اورچھینا چھپٹی کی7026وارداتیں ہوئیں۔ 2499 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے جبکہ 419 موٹر سائیکلیں چھینی اور 3908 چوری کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں اسلحے کے زورپر16 گاڑیاں چھینی گئیں اور184 چوری کرلی گئیں۔

فروری میں چوری اورچھینا جھپٹی کی 6ہزار378 وارداتیں ہوئیں جبکہ یومیہ227 شہریوں کو قیمتی موبائل فون، موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں سے محروم کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں