کراچی میں سعودی سفارتخانے پر حملے میں ملوث دہشتگرد ذکی کاظمی گرفتار
دہشت گرد دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس نے فرقہ واریت کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار دہشت گرد ذکی کاظمی کے دیگر ساتھیوں میں کاشف ، ابرار ، محسن ، دانش ، علی عرف ببلو ، سکندر ، راشد اور کاشان شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2011 میں سعودی سفارت خانے پر دستی بم حملہ کیا تھا ۔ وہ شارع نور جہاں ، اقبال مارکیٹ ، سرسید ٹاؤن ، تیموریہ ، مبینہ ٹاؤن اور عیدگاہ تھانے میں درج مقدمات میں مفرور تھا جس میں 3 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور ایک مسجد پر دستی بم حملے کا بھی مقدمہ شامل ہے ۔