نادرا نے حلقہ پی ایس 128 میں ڈالے گئے 10ہزار سے زائد ووٹ جعلی قراردیدیئے
نادرا نے حلقے میں ڈالے گئے 45 ہزار 432 ووٹوں میں سے13ہزار807 کو انگوٓٹھوں کے نشانات کے ذریعے درست قرار دیا ہے
نادرا نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128 میں انتخاب کے دوران ڈالے گئے 10 ہزار سے زائد ووٹ جعلی قرار دے دیئے۔
انتخابی عذر داریوں کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونل نے کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128 میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان جوہری کی درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر نادرا کی جانب سے ڈالے گئے 45ہزار 432 ووٹوں کی تصدیق کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلقہ میں ڈالے گئے 45 ہزار 432 ووٹوں میں سے13ہزار807 درست قرار پائےہیں۔ 20 ہزار 814 ووٹوں کی غیرمعیاری سیاہی کےباعث تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ 10 ہزار721 ووٹوں کو جعلی تھے۔