امید ہے پاکستان روس کیخلاف اقدامات کرے گایوکرینی سفیر

یوکرین میں موجود پاکستانی طلبا کا محفوظ انخلا یقینی بنا رہے ہیں، یوکرینی سفیر


Staff Reporter March 01, 2022
روسی افواج نے کنڈرگارڈن اوراولڈ ہومز کوبھی نشانہ بنایا ہے،سفیریوکرین:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پاکستان میں یوکرین کے سفیرمارکیان چیچک نے کہا کہ امید ہے پاکستان روس کی جارحیت کیخلاف اقدامات کرے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں یوکرین کے سفیرمارکیان چیچک نے کہا یوکرین کی حکومت ملک میں موجود پاکستانی طلبا کے محفوظ اورہموار انخلا کویقینی بنا رہی ہے۔ غیرملکی طلبہ کے لئے سرحدوں پرکیٹرنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

روسی جارحیت کے باعث یوکرین میں موجود ہزاروں غیر ملکیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ بلا امتیاز سرحدوں پر تمام افراد کے لیے طریقہ کار کو آسان بنا رہے ہیں۔

یوکرینی سفیرکا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان روس کیخلاف اقدامات کرے گا۔ یوکرین میں شدید جنگ جاری ہے اور28 فروری تک متعدد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرینی سفیرکا مزید کہنا تھا کہ جارح روسی افواج نے بچوں کے کنڈر گارڈن اوراولڈ ایج ہومز کوبھی نشانہ بنایا ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں روسی مظالم کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے۔

یوکرین کے سفیر کا کہنا تھا کہ ہم عالمی برادری سے روس کے حملوں کی مذمت، روس کے لئے فضائی حدود بند کرنے اورپروپیگنڈے کے تدارک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں