امریکا پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے یوکرین جنگ کا شکار ہوا ایران

یوکرین کی صورت حال سے ثابت ہوگیا کہ امریکا قابل بھروسہ نہیں، آیت اللہ خامنہ ای


ویب ڈیسک March 01, 2022
ثابت ہوگیا امریکا قابل بھروسہ نہیں، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ یوکرین، امریکا کے پیدا کردہ بحرانوں کا شکار ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ یوکرین کی موجودہ صورت حال سے ثابت ہوگیا کہ امریکا پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو مسئلے کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین تنازع کا حل مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیئے لیکن اس تنازع کی جڑ کو نہیں بھولنا چاہیئے۔ یوکرین کی موجود صورت حال امریکا پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے ہوئی۔

یہ خبر پڑھیں : یوکرین پرحملہ، صدرپیوٹن سے جوڈوفیڈریشن کی صدارت چھن گئی

آج بھی روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے جس میں 90 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں مجموعی طور پر ہلاکتیں 200 سے زائد ہوگئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : یوکرین پرحملہ، صدرپیوٹن سے جوڈوفیڈریشن کی صدارت چھن گئی

واضح رہے کہ روس نے چھ دن قبل یوکرین پر حملہ کیا تھا اور اب روسی افواج دارالحکومت میں پارلیمنٹ سے محض 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں جب کہ دوسرے بڑے شہر خارکیف میں روسی فوجیں داخل ہوگئیں تاہم انھیں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں