لانگ مارچ کے دعویدار شارٹ مارچ بھی نہ کرسکے عثمان بزدار
پاکستان کو مارچ یا عدم اعتمادکے ذریعے آگے نہیں لے جایاجاسکتا،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دعویدارشارٹ مارچ بھی نہیں کرسکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب کوعلیحدہ شناخت دی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مالی اور انتظامی لحاظ سے با اختیاربنایا ہے۔ سابق حکمران دعوے کرتے رہے لیکن جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔
عثمان بزدار نے کہا لانگ مارچ کے دعویدارشارٹ مارچ بھی نہیں کرسکے۔ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں۔ پاکستان کو مارچ یا عدم اعتماد کے ذریعے آگے نہیں لے جایا جاسکتا۔ اپوزیشن ترقی کے سفر میں رخنہ ڈال رہی ہے۔ انتشار کی سیاست پاکستان کی یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اپوزیشن کا موجودہ غیر جمہوری طرز عمل ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہے، قوم اپوزیشن رہنماؤں کے منفی رویوں کو جان چکی ہے۔