اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 فلسطینی نوجوان شہید
نوجوانوں کی شہادت پر جنین میں شدید احتجاج کیا گیا
LOS ANGELES:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 2 نوجوانوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ نوجوانوں کی عمریں 18 اور 22 سال تھیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنین کے علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے جواب میں کی گئی فائرنگ کی زد میں 2 نوجوان آگئے جو مسلح تھے۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنین میں شدید احتجاج کیا گیا اور کئی مقامات پر اسرائیلی فوج پر حملے بھی ہوئے۔ جھڑپوں کا یہ سلسلہ آخری اطلاع آنے تک جاری تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ فلسطینی نوجوان شدید مزاحمت کر رہے ہیں۔