آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل فاسٹ بالر حارث رؤف کورونا کا شکار
حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، گراؤنڈ سے دوران پریکٹس آئیسولیشن میں منتقل کردیا گیا
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل فاسٹ بالر حارث رؤف کورونا کا شکار ہوگئے۔
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم اہم فاسٹ بولر حارث رؤف سے محروم ہوگئی۔ حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ان کا راولپنڈی بائیو سیکیور ببل شفٹ ہونے پر رپیڈ اینٹی جن کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑیوں کی کوویڈ رپورٹس منفی آئی ہیں۔
حارث روف آج قومی اسکواڈ کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے تھے، کوویڈ مثبت رپورٹ آنے پر ٹیم ڈاکٹر نے حارث روف کو گراؤنڈ سے دوران پریکٹس آئیسولیشن میں منتقل کردیا۔
قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ ہوٹل پہنچنے کے بعد کیا گیا، حارث رؤف کا کوویڈ رپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ آج صبح کیا گیا تھا۔
ترجمان میڈیا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے، قرنطینہ کے بعد منفی ٹیسٹ آنے پر ان ان کو دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حارث روف سمیت لاہور قلندرز ٹیم ارکان نے کوویڈ کے شکار ہیڈکوچ عاقب جاوید کو ٹرافی پیش کی تھی۔